ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوٹٹر پیغام کے ذریعے گرفتاری کی تصدیق کر دی
جوزف کالونی کے مکین کہتے ہیں کہ یہ غریب لوگوں کی بستی ہے۔ عدالت نے ساون کو رہا تو کر دیا ہے جو اچھا فیصلہ ہے۔ لیکن علاقے میں ایسے بااثر افراد مقیم ہیں۔ جو عدالتی فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق صرف اُن گاڑیوں پر ہو گا جن کے مالکان ان کو ری کنڈیشن کر کے اُن پر منافع وصول کرتے ہیں۔ اس منافع میں سے 17 فی صد سیلز ٹیکس دینا ہو گا۔
مبصرین کے مطابق ایسی صورتِ حال میں حکومت اور حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ کیوں کہ ٹکراؤ کی صورت میں نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔
نواز شریف نے انکشاف کیا کہ 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے آدھی رات کو اُنہیں پیغام دیا کہ استعفی دے دیں ورنہ مارشل لا لگ سکتا ہے۔
ایف آئی اے نے معروف گلوکارواداکار کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر گلوکارہ میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، لینیٰ غنی، حسیم الزمان، حمنہ رضا، ماہم، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات نواز شریف کی تقریر کے بعد مزید خراب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اے پی سی اور نواز شریف کی تقریر کو ہی شہباز شریف کی گرفتاری کی وجہ قرار دے رہی ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہیں اس پر کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف کو کسی قسم کے احتساب یا الزام پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ کیوں کہ ان پر ریفرنس چل رہا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے انہیں احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کیا کہتی ہے اور نیب پراسیکیوٹر کا اس معاملے پر کیا مؤقف ہے؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے شہباز شریف کی گرفتاری کو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا ردِ عمل قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر سلطان نے کہا ہے کہ حکومت طاقت کے ذریعے ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی نہیں بنا سکتی کیوں کہ اگر قیمتوں میں کمی کے لیے دباؤ ڈالا جائے تو ادویات ساز متعدد طریقوں سے اپنی پیداوار روک دیتے ہیں۔
سابق آئی جی پولیس افضل علی شگری کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے پریس کانفرنس کر کے ملزمان کی تفصیلات نہیں بتانی چاہیے تھیں۔ ملزمان کے نام میڈیا پر آنے سے وہ چوکنا ہوئے، یہی وجہ ہے کہ عابد اب تک مفرور ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب نے بتایا کہ مرکزی ملزم عابد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شفقت علی کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور اس نے اعترافِ جرم بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ اوکاڑہ زرعی فارم کی ملکیت کے حوالے سے مقامی کسانوں اور پاکستان کی فوج کے درمیان تنازع کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے۔
خاتون سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے حکومتِ پنجاب نے دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے سائنٹیفک اور جدید انداز سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گجرپورہ تھانے کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب وہ رات ڈیڑھ بجے اپنے بچوں کے ساتھ لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے جائے وقوع کے قریب سے گزرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ماتحت افسران کے اجلاس میں آئی جی کے بجائے اُن کے احکامات کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے دفتر جانا چھوڑ دیا تھا۔
آصف پرویز کے خلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں 2013 میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے سات سال بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی۔
فرقہ کوئی بھی ہو اُس کے ماننے والوں کی اصلاح سوشل میڈیا کی بجائے بیٹھا کر گفتد وشنید سے کرنی چاہیے۔ سوشل میڈیا کسی بھی فرقے کی اصلاح کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کے مطابق پاکستان میں عموماً مون سون کی 80 فی صد بارشیں بالائی علاقوں میں ہوتی ہیں لیکن اس بار بارشیں بالائی اور جنوبی علاقوں میں برابر ہو رہی ہیں۔
مزید لوڈ کریں