لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین کے جج نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الدعوة کے چار اہم رہنماؤں عبد الرحمان مکی، یحیی عزیز، عبدالاسلام اور ملک ظفر کے خلاف فیصلہ سنایا۔
ملزمان کے خلاف پنجاب کے محکمۂ انسداد دہشت گردی نے غیر قانونی فنڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر تین نے منگل کو سماعت کرتے ہوئے چاروں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی۔
پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کو کرونا وائرس کا گڑھ سمجھا جارہا ہے۔ جہاں اس وائرس سے 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں 17 جون تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کیا تھا تاہم وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ شہباز شریف نے نیب میں جواب جمع کرایا تھا کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم ویڈیو کال کے ذریعے سوالات کر سکتی ہے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عنبر ملک، پشتین ملک اور آمنہ ملک بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اس لیے عدالت عبوری درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔
پولیس نے اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان کی درخواست پر کاروباری شخصیت ملک ریاض کی دو صاحبزادیوں سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پنجاب میں داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف حالیہ دنوں میں کئی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے پاکستان میں دہشت گردی کا ارادہ رکھنے والی تنظیموں کو سخت پیغام دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے مجرم کی سزا معطل کرتے ہوئے 15 مئی کو اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں کیس کی ری ہیئرنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پنجاب میں 331 پولیس اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ دو کی موت واقع ہوئی۔ سندھ میں حکام نے چار اہلکاروں کی وبا سے موت کی تصدیق کی۔ خیبرپختونخوا میں ایک اہلکار وائرس سے ہلاک ہوا۔ بلوچستان میں دو اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت صوبے بھر کی 26 صنعتوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ملتان کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق لیکچرار جنید حفیظ کو گزشتہ سال دسمبر میں سزائے موت سنا دی تھی۔
قرارداد کے متن میں نسبتاً سخت زبان کے استعمال پر پاکستان میں جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے اسے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِس موقع پر اِس طرح کی قرارداد منظور کرنا بلا جواز ہے۔
پاکستان کے صحافتی اور سیاسی حلقے میر شکیل الرحمٰن کی طویل عرصے سے گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ جنگ گروپ سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کا پردہ فاش کرنے پر جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا۔
قومی احتساب بیورو کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ منتخب ہونے پر مبصرین کا کہنا ہے کہ نیب پاکستان میں چاہے کتنا ہی متنازع کیوں نہ ہو لیکن نیب حکام کو یہ کہنے کا موقع ضرور ملے گا کہ ان کے ادارے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام دکانیں بند رہیں گی، جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا
حکومتِ پنجاب نے کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں جہاں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں صوبے بھر میں 'اسمارٹ ٹیسٹنگ' شروع کر دی ہے۔ محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق اسمارٹ ٹیسٹنگ ماہرین کی مشاورت سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد نتائج کا تجزیہ کرکے کرونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل بنانا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا چیئرمین نیب کے خلاف عدالت میں جانا بڑا قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر کی گروپ بندی الگ بات ہے، لیکن اتحادیوں کا اِس حد تک چلے جانا خاصی پریشانی کی صورت حال کا اشارہ کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق نیب کے پاس قانونی راستہ ہے۔ نیب دفترِ خارجہ کے توسط سے برطانوی حکومت سے رابطہ کر سکتا ہے کہ ایک اشتہاری اُن کے ملک میں پناہ لیے ہوئے۔ لہذٰا اسے واپس بھیجا جائے۔
مزید لوڈ کریں