بعض تجزیہ کاروں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہیں۔ البتہ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میڈیا مالکان کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے مراعات لینے کا کلچر موجود رہا ہے۔
پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے مطالبات عرصہ دراز سے کیے جاتے رہے ہیں۔ ملک کی بیشتر جماعتیں نئے صوبوں کے قیام کی قراردادیں بھی منظور کر چکی ہیں۔ تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل پنجاب میں نئے صوبے بنانے کا اعلان کیا تھا۔
مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کی گمشدگی کے بعد پولیس نے روایتی طریقوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مفخر عدیل کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے تفتیش شروع کی تھی۔ پولیس کے مطابق، ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ نے چند ماہ قبل لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک گھر کرائے پر لیا تھا
منشور کے مطابق 2020 کے عورت مارچ کے مقاصد میں خواتین کی معاشی خود مختاری، صحت، تعلیم اور نظام عدل میں اُنہیں بااختیار اور خود کفیل بنانا شامل ہے۔ منشور میں یہ بات بھی شامل ہے کہ خواتین کو اپنے جسم پر خود مختاری ہو۔
پاکستان میں 'عورت مارچ' اور اس میں لگائے جانے والے نعروں پر کچھ حلقے خاصی تنقید کرتے ہیں۔ عورت مارچ میں اس طرح کے نعروں کی وجہ کیا ہے اور ان نعروں کا کیا اثر ہوتا ہے؟ وائس آف امریکہ نے اس بارے میں حقوقِ نسواں کی دو معروف رہنماؤں شیما کرمانی اور حنا جیلانی سے بات کی۔
کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے لاہور میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے ہوائی اڈّوں اور اسپتالوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ صوبے میں جاری مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مزید دیکھیے ضیاء الرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔
عدالت نے عورت مارچ کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو مارچ کے شرکا کو مکمل سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران غیر اخلاقی نعرے، نفرت انگیز تقاریر اور جملے بازی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق حکومت پنجاب نے دیگر صوبوں کی طرح گزشتہ ماہ ایران کا سفر کرنے والے زائرین اور کاروباری افراد کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
درخواست گزار اظہر صدیق نے دوران سماعت عدالت کے سامنے گزشتہ سال ہونے والے عورت مارچ کے پوسٹرز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں پچھلے سال کیا ہوا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آزادی اظہار پر ایسے پابندی نہیں لگ سکتی۔
سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق 17 سالہ بلال غالباً گھاس کاٹنے کی غرض سے شیروں کے پنجرے کے اندر داخل ہوا تھا جس پر شیروں نے پر حملہ کر دیا۔
یہ فیصلہ منگل کو پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے نواز شریف کو علاج کے لیے آٹھ ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن اب 16 ہفتے گزر چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عورت مارچ کی آڑ میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے اور گزشتہ سال منعقد ہونے والے عورت مارچ کے شرکا نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر قابل اعتراض جملے درج تھے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہیئر گاؤں کی ارم اقبال کی پہلے دو بیٹیاں تھیں، تاہم دوران الٹرا ساؤنڈ تیسری بیٹی کا علم ہونے پر ارم اقبال کو شوہر اور سسرالیوں نے جان سے مار دیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں فاتحانہ آغاز کے لیے جیت کی تیاریاں کر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہوم کراؤڈ کے سامنے قلندرز آج ملتان سلطان سے ٹکرائیں گے۔ اوپنرز فخر زمان اور سلمان بٹ نے کیا منصوبے بنائے ہیں اور وہ اپنی ٹیم کو کیسا دیکھ رہے ہیں؟ جانیے وی او اے کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اسپاٹ فکسنگ سے متعلق ایک اطلاع پر پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ عمر اکمل کی خفیہ نگرانی کر رہا تھا۔
پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر پہلے بھی کئی کیسز میں ملزم رہے ہیں اور کم وبیش 18 ماہ جیل میں بھی قید رہ چکے ہیں۔
پاکستانی حکام نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس مقام ہے۔ راہداری کھولنے کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سب دوست آئس نشے کے عادی تھے۔ نشے کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر عبداللہ کا قتل کیا جب کہ معاملہ چھپانے کے لیے انہوں نے لاش نہر میں پھینک دی۔
نیب حکام کے مطابق شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لی گئی ہیں۔ مذکورہ دفتر سلمان شہباز کے بھی زیرِ استعمال رہا ہے۔ نیب شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔
حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی کی دفعہ 11 ایف (2) کے تحت کالعدم تنظیم کا رُکن ہونے، اس کی حمایت کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی۔ حافظ سعید کو گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید لوڈ کریں