چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت اچھی ہونے کے حوالے سے حکومتی وزرا اور ذرائع ابلاغ کی رپورٹس من گھڑت ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت کو اسپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976 کے تحت کالعدم قرار دیا۔
مہندی کی تقریب شاہی قلعے کے شاہی باورچی خانے میں 9 جنوری کی رات منعقد کی گئی تھی جس میں درجنوں افراد شریک ہوئے۔
عدالتی معاون بیرسٹر علی ظفر کے مطابق، وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت تو بنا دی لیکن فوجداری مقدمہ کیسے چلے گا اس کا طریقہ کار طے ہی نہیں کیا گیا۔ اس کیس میں مدعی پر کوئی جرح نہیں کی گئی۔
جگجیت کور نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی اور اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ عدالت نے نو مسلم لڑکی کو دوبارہ دارالامان بھجواتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔
پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے کہا کہ جن بنیادوں پر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہم اسے نہیں دیکھ سکتے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ننکانہ صاحب کے دو رہائشی افراد میں لین دین کا معاملہ تھا جو اب کافی حد تک ختم ہو چکا ہے۔ شہر میں مکمل طور پر امن ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ قبضے میں لینے کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔
بعض قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت میں ایک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دو سینئر ججز موجود تھے اور یہ کام کر رہی تھی۔ البتہ پرویز مشرف کے وکلا کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی۔
پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے خلاف ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
رانا ثناء اللہ کو رواں سال دو جولائی کو انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے فیصل آباد لاہور موٹروے پر سکھیکی کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر 15 کلو گرام منشیات رکھنے کا الزام تھا۔
سہیل شہزاد کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منگل کو تین بار سزائے موت اور ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
گرفتار وکلا کی رہائی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جج علی باقر نجفی نے اسپتال پر حملے کرنے والے وکیلوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا کرنے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔
ہنگامہ آرائی کے بعد اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کام بند کر رکھا ہے۔ پنجاب ہیلتھ الائنس کے مطابق، صرف تشویش ناک مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کی تنظیموں پر ماضی میں پابندی لگتی رہی ہے۔ امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی حافظ محمد سعید کا نام مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین آزمائشی بنیادوں پر چلانے کا آغاز کر دیا ہے۔ منگل کو اورنج لائن ٹرین کو 27 کلو میٹر پر مشتمل پورے ٹریک پر ڈیراں گجراں سے علی ٹاؤن تک آزمائشی طور پر چلایا گیا۔ ٹرین نے 27 کلومیٹر کا فاصلہ 40 منٹ میں طے کیا۔
شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کل ایک کھرب ساٹھ ارب لاگت کا اعلان کیا تھا۔ البتہ تاریخی مقامات زد میں آنے کے تحفظات پر سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار بھی ہوا۔
مریم نواز کے وکلاء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کا نام کرپشن کے الزام میں ای سی ایل میں اُس وقت ڈالا گیا جب وہ اڈیالہ جیل میں تھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کی بیماری کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ کی تحویل میں موجود اپنا پاسپورٹ واپس کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
افشاں لطیف نے ویڈیو پیغام میں ایک بااثر شخص کی جانب سے ‘دارالامان کاشانہ’ میں مقیم بچیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
مزید لوڈ کریں