اسلام آباد کی جانب گامزن 'آزادی مارچ' کے قافلے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے تیار کردہ خصوصی کنٹینر بھی شامل ہے جس میں پارٹی رہنماؤں کے بقول اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مولانا قیام کریں گے۔ اس کنٹینر میں کیا کیا ہے، بتا رہے ہیں لاہور سے ہمارے نمائندے ضیاء الرحمٰن۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
نواز شریف کے علاج کے لیے کراچی سے لاہور جانے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو لاحق مرض قابلِ علاج ہے جس کے لیے مریض کو اسٹیرائڈ یا 'آئی جی آئی وی' انجیکشن میں سے کوئی ایک دوا دی جاتی ہے۔
نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں جان لیوا بیماریاں لاحق ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، طبی کیفیت اور عارضے کی تفصیلات بیرون ملک ماہرین کو بھجوا دی گئی ہیں۔
مقتول خلیل کے بھائی محمد جلیل کے مطابق، حکومت نے بچوں کی کفالت کے لیے پہلے دو کروڑ روپے دیے تھے۔ اُس کے بعد ہم نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔
نواز شریف کے لندن میں مقیم صاحبزادے حسین نواز نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کے والد کے خون میں پلیٹلیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔
صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی ایک نشت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا گیا ہے۔ تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو ترقیاتی کاموں اور فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کی جانچ پڑتال کرے۔
’قانون کی حکمرانی‘ کے عنوان پر نشست کے دوران خطاب میں جسٹس فائز نے کہا کہ ’’آئین نے لوگوں کو جو بنیادی حققوق دیے ہیں عدالتیں اُس کی محافظ ہیں‘‘۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا جہاں ہم اپنے مطالبات پیش کریں گے۔
ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک اگر پاکستان کی کوششوں سے متفق ہوئے تو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے۔
بیس سال قبل بھی نواز شریف جیل میں تھے اور بیس سال بعد بھی نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے درخواست کی کہ نواز شریف سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، لہٰذا عدالت اِن کا جسمانی ریمانڈ دے۔
مریم نواز کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں تو ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کمرے کی کنڈی لگا دی تاکہ مزید لوگ اندر نہ آ سکیں۔
مریضوں کا کہنا تھا کہ وہ کینسر سے مرنا نہیں چاہتے بلکہ جینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔
سہیل شہزاد کو کم سن بچوں کے اغوا اور قتل کے الزامات کے تحت پولیس نے چند روز قبل گرفتار کر لیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کا ڈی این اے بچوں کے کپڑوں سے ملنے والے نمونوں سے میچ کر گیا ہے۔
صلاح الدین کے واقعے کے بعد پاکستان میں پولیس کے شہریوں کے ساتھ رویے اور زیر حراست ملزمان پر تشدد کے باعث محکمہ پولیس شدید تنقید کی زد میں ہے۔
عبد القادر اپنے مخصوص اور منفرد انداز سے باؤلنگ کرانے میں شہرت رکھتے تھے۔ انہیں اپنے مخصوص اسٹائل کی بنا پر 'ڈانسنگ باؤلر' بھی کہا جاتا تھا۔
سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے بقول چیف سلیکٹر کرکٹ ٹیم کا چیف جسٹس ہوتا ہے اور جسٹس صاحبان جن لوگوں کے فیصلے کرتے ہیں۔ اُن کے ساتھ ملاقاتیں نہیں کرتے۔
مزید لوڈ کریں