پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں منصوبے کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صادق اللہ کو طیب اللہ راکی نامی شخص نے طورخم بارڈر سے لاہور پہنچایا۔ جہاں دونوں نے 7 مئی کو مبینہ سہولت کار محسن خان اور نور زیب کے گھر پر قیام کیا۔
پاسٹر جمیل گلزار کے مطابق قبروں کی بے حرمتی کے واقعے سے چند روز قبل چک نمبر 3 میں چرچ کے لیے وقف زمین پر چرچ تعمیر کرنے کی کوشش پر مقامی افراد نے مسیحی برادری کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سانحے میں سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ عاصمہ دو بچوں کی ماں ہے، جس کا شوہر ذوالفقار اپنی بیوی پر شک کرتا تھا اور دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا
عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت طبی بنیادوں پر 15 جولائی تک منظور کی ہے جب کہ خادم رضوی کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔
پاکستان کے شہر لاہور میں واقع معروف درگاہ داتا دربار کے باہر ہونے والے ایک خود کش حملے میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملے کا نشانہ مزار کے گیٹ نمبر دو کے باہر تعینات ایلیٹ فورس کی گاڑی تھی۔
آئی جی پنجاب نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ حملے میں سات کلو گرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور اگر حملہ آور دربار کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا تو زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔
نواز شریف کو عدالت عظمٰی نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ریلیف دیا تھا، جو منگل، سات مئی کو ختم ہوا؛ سابق وزیر اعظم منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 12 بج کر 17 منٹ پر کوٹ لکھپت جیل پہنچے
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہیں فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے شکایت کی تھی کہ اس کی بیٹی کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جایا گیا ہے جہاں اُس سے مبینہ طور پر جسم فروری کا دھندہ کرایا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر جبکہ رانا تنویز حسین کو شہباز شریف کی جگہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بل کے متن کے مطابق لوکل گورنمنٹ پانچ ٹئیرز پر مشتمل ہو گی۔ جس میں تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل، میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن شامل ہوں گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی کابینہ کی تبدیلی کی گرد ابھی بیٹھی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اُٹھانے اور مستقبل میں وزیرِ اعلٰی پنجاب بننے کی باتیں گردش کرنے لگی ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی نظر میں کوئی ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کا ہر کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ثابت ہو گا۔ ٹیم میں فاسٹ بالرز کا اچھا کمبینیشن موجود ہے۔
انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔
این ڈی ایم اے کی ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں میں بارش، آندھی، لینڈ سلائیڈنگ اور ژالہ باری کے واقعات میں جان و املاک کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
اعلامیے کے مطابق، پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکورٹی کے لیے ہمراہ تھی۔ نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہے
حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انسداد ِمنشیات کی عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا۔ ان کے بقول سوائے ان کے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا۔
مزید لوڈ کریں