وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے اے کے ڈوگر نے کہا کہ جسٹس فرخ عرفان کو اپنے خلاف الزام کا سامنا کرنا چاہیے تھا اور سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے کہ اُن سے منسوب الزام غلط ہے۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم سے ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور ایک دو روز میں وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملیں گے۔
نیب نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ لیکن پیر کو عدالت میں نیب نے اپنا مؤقف بدلتے ہوئے منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں کیا۔
نیب کے مطابق ان کے پاس گرفتاری کے وارنٹ بھی موجود تھے لیکن نیب اہل کاروں کو حمزہ شہباز کے گارڈز نے زدوکوب کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے پر اُنہیں بہت دکھ ہے لیکن اِس سیریز میں اُنہیں اور کھلاڑیوں کو سیکھنے کو ملا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ بھارت کو بڑا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے۔
عام تاثر یہ ہے کہ نیب کی زیادہ تر کارروائیاں حزب اختلاف کے لیڈروں اور ان بیوروکیٹس کے خلاف ہیں جو ماضی میں ان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت تاحال گاؤں کی 1500 ایکٹر اراضی حاصل کر چکی ہے اور گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں 60 ہزار روپے فی ایکٹر کا نقصان ہو رہا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ پراسیکیوشن نے ٹریزا السکوویتھا کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ثابت کر دیا جبکہ ٹریزا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکیں۔
گزشتہ ماہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ سفارتی رابطہ ہے۔
پاکستان نے گرائے جانے والے بھارتی جنگی طیارے مگ 21 کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو وابگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ایسے مسافروں کو سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی کے بعد واہگہ کے راستے پیدل بھارت روانہ کرنے کا امکان ہے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ یعقوب ڈوگر کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک ہیں۔ اگر نیوکلئیر وار ہوتی ہے تو اِس کے نتیجے میں 20 لاکھ افراد ہلاک اور کم و بیش پچاس سے ساٹھ لاکھ شہری متاثر ہو سکتے ہیں۔
عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو انجیوگرافی کی ضرورت ہے جب کہ گردے کے مرض کا علاج کرنے والا ڈاکٹر منظوری دے گا تو انجیوگرافی ہو گی۔ نواز شریف کا علاج اسپتال میں ممکن نہیں ہے۔
عدالتِ عالیہ نے یہ حکم جمعرات کو سانحۂ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا۔
کارروائی میں مارے جانے والے خلیل کے بھائی جلیل نے پہلی مرتبہ اپنا بیان جے آئی ٹی کو قلم بند کرانے کی حامی بھری ہے۔
ترجمان نیب لاہور محمد ذیشان نے سینیئر وزیر پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا کہ عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عبدالعلیم خان کو جمعرات کے روز ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں