احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں اور اب کرکٹ بورڈ 2019ء کے ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لے گا۔
میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم کی بگڑتی صحت کے باعث انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی
گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان تحریک انصاف نے بسنت منانے کا اعلان کرتے ہوئے تھا کہ ان کی حکومت فروری 2019 میں بسنت کا تہوار منانا چاہتی ہے جس سے ثقافتی تہوار کو فروغ حاصل ہو گا اور ٹورازم کو ترقی ملے گی۔
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو تنبیہ کی کہ تمام ضلعی پولیس افسران کو آگاہ کردیں کہ پورے پنجاب میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ اتنے بڑے واقعے کی تحقیقات تین روز میں مکمل کرلی جائیں۔
لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے تحریکِ لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ منگل کو کیس کی سماعت کے موقع پر تحریکِ لبیک کے سیکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔
مشکوک دہشتگرد مارے جانے اور لوگوں کے احتجاج کی خبر ذرائع ابلاغ پر آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے
اسموگ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ماہِ اکتوبر کے وسط سے دسمبر کے مہینے تک رہتی ہے اور اس سے لاہور سمیت بارہ اضلاع شدید متاثر ہوتے ہیں۔
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر افسر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ گزشتہ برس بجٹ میں تاخیر کے سبب اورنج لائن کے فنڈز روکے گئے تھے جو اب جاری کر دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت کی ایک رِٹ ہوتی ہے، ہنگاموں کے دوران وہ کہیں بھی نظر نہیں آئی۔ ان لوگوں نے حکومت کو مفلوج کر دیا تھا۔
پاکستانی اور بھارتی دانشوروں کی رائے میں دونوں ممالک کو طویل مدتی امن کی جانب غور کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات بہتر کرنے اور بداعتمادی کا سلسلہ روکنے کی اشد ضرورت ہے۔
بھارتی بی ایس ایف نے دونوں پاکستانی شہریوں کو جب واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان بھجوایا تو دونوں کی خوشی اُنکے چہروں سے عیاں تھی۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ "زلفی بخاری کے لیے کان میں کھُسر پھُسر کرنا کافی ہے۔ ہم ڈکلئیر کر رہے ہیں کہ وہ منسٹر نہیں۔ اسپیشل اسسٹنس کے لیے دوہری شہریت کی پابندی نہیں۔"
سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت کو مزید بتایا کہ مشتاق اور ڈنشا نامی افراد آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں جب کہ ملک ریاض نے اپنے داماد زبیر کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ''میں نے پارٹی لیڈرشپ کو کہا ہےکہ اپوزیشن کی ہر بات مان لو۔ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرو۔ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنا دو۔ لیکن، یہ نہیں ہو سکتا کہ احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں۔۔۔''
قومی احتساب بیورو لاہور کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ احتساب عدالت نے میاں جاوید کو رواں برس اکتوبر میں ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے حوالے سے انہوں نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں
مزید لوڈ کریں