عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ڈاکٹرمحمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کی نئی قومی سلامتی پالیسی میں پاکستان پر عائد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔
ملاقات میں فاٹا سپریم کونسل نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ فاٹا سپریم کونسل نے وزیر اعظم کو بتایا کہ فاٹا کے عوام خیبر پختونخوا میں انضمام نہیں بلکہ اپنا الگ تشخص برقرار رکھنا چاہتے ہیں
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت اشتہاری قرار دینے کے لیے 30 دن سے کم وقت کیسے دے سکتی ہے اور ضابطۂ فوجداری کے تحت 30 دن کی مہلت دیے بغیر کیسے اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے؟
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ٹی وی پر تبصرہ کرنے والے ریٹائرڈ افسران ہمارے ترجمان نہیں۔جو لوگ ٹی وی پر ہمارے ترجمان بنتے ہیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ملک ایسے نہیں چلے گا اور دہرے معیار قبول نہیں کریں گے۔ پہلے عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی تھی اور اب انصاف کی بحالی کے لیے تحریک چلائیں گے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کا تعین الیکشن کمیشن کرے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں 2 درخواستیں دائر کی تھیں ،جن کا فیصلہ جمعہ کے روز دن 2 بجے سنایا جائے گا
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’’فاٹا کو اس ملک کا آئینی حصہ بننا چاہیئے۔ 1946 میں فاٹا کے عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ بدقسمتی سے حکومت سنجیدہ معاملات کو پارلیمنٹ میں زیربحث نہیں لا رہی‘‘
عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاناما پیپرز کیس کا معاملہ سامنے نہیں آتا تو نیب حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں کچھ نہیں کرتا۔
عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔
جلسہٴ عام سے خطاب کرتے ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’ملک میں جب بھی آمریت مسلط کی گئی یا شہریوں کے حقوق سلب کیے گئے تو پیپلز پارٹی نے علمِ بغاوت بلند کیا اور ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا‘‘
ذرائع کے مطابق، آرمی چیف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ لیکن، یہ کہ ’’پاکستان کو اپنے ملک میں موجود دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کرنا ہوگا‘‘
سابق وزیرِاعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے احتساب عدالت میں جاری ایوان فیلڈ پراپرٹیز، عزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست کی تھی۔
توانائی کے وزیر نے کہا ہے کہ ''ملک میں اس وقت 4500 میگاواٹ سرپلس بجلی موجود ہے، اتوار کی رات 12 بجے سے ملک کے 62 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ صفر ہوجائے گی۔ ملک میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جہاں چوری اور لائن لاسز زیادہ ہوں گے وہاں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی''
سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 28 جولائی کا فیصلہ ''حقائق اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتا''
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
عدالت نے نیب کی جانب سے دستاویزات پیش کرنے کے لیے طلب کی جانے والی چار ہفتوں کی مہلت کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس سب کچھ تو موجود ہے،مزید وقت کس لیے دیں؟
مزید لوڈ کریں