عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے میں جن ملزمان کو بری کیا گیا ہے انہیں سزائے موت دی جائے جب کہ پرویز مشرف کو بھی ان کی عدم موجودگی میں موت کی سزا سنائی جائے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ یہ دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے کچھ زیادہ ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی پر انگلی اٹھانے کے لیے ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں۔ عوام نے کل اپنی رائے دے دی۔ کوئی پسند کرے یا نہ کرے، لوگوں نے فیصلہ کردیا۔
سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ایک ٹی وی انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی اہم اور حساس معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے پہیلیوں اور مفروضوں کی بجائے حقائق اور ریکارڈ کے مطابق بات ہونی چاہیے
عدالت نے نظرِ ثانی اپیلوں کی سماعت منگل کو شروع کی تھی اور چار سماعتوں کے بعد عدالت نے تمام اپیلیں خارج کردیں۔
اس کانفرنس کے اعلامیہ پر مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی نے تو دستخط نہیں کیے لیکن جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی، حامد الحق حقانی اور فاٹا کے سینیٹر شاہ جی گل آفریدی نے بھی دستخط کردیے۔
پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں اکثر أوقات وزرا اور حکومتی ارکان غیر حاضر ہوتے ہیں جس سے کئی أمور میں رکاوٹ پیش آتی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھرشن یادیو پر بھارت نے اپنا جواب عالمی عدالت انصاف مٰیں جمع کرا دیا ہے جب کہ پاکستان کے پاس 13 دسبمرتک مہلت موجود ہے۔
پاناما کیس میں شریف خاندان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی سفارش کی تھی
نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس جب کہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو لندن فلیٹ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے ۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جب بھی نواز شریف کے حقوق متاثر ہوئے، عدالت نے ریسکیو کیا۔ ٹرائل میں زیادتی ہوئی تو عدالت ریسکیو کرے گی۔
سینیٹرز کا کہنا تھا کہ قانون ہم بناتے ہیں اور ہماری تنخواہ ہائی کورٹ کے جج کے برابر بھی نہیں۔ ہم نے کیا قصور کیا ہے کہ ہماری تنخواہ کم ہے۔
یہ بل حکمران جماعت کے سینیٹر چوہدری تنویر نے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا، جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے حوالے کیا گیا۔ م
احتساب عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں حسن اور حسین نواز کو بھی 19 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے پر تمام جج صاحبان نے دستخط کیے ہیں اور پانچ رکنی بینچ میں صرف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل پر اختلاف تھا۔
فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد’ ایف سی آر‘قانون کا خاتمہ ہو جائے گا۔ فاٹا میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے اور صوبوں کے اتفاق رائے سے فاٹا کو قابل تقسیم محاصل سے اضافی وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔
قوانین کے باوجود اب بھی ملک میں گھریلو جھگڑوں اور زیادہ تر رشتوں سے انکار پر خواتین کو تیزاب حملے کا نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ’’غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے‘‘
مزید لوڈ کریں