عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے اتوار کو جاری کیے گیے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ دوران سماعت مسلم لیگ ن کے نمائندوں نے انھیں رشوت کی پیشکش کی۔
پیمرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کی جسے براہ راست نشر کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ’’بد قسمتی سے، چائلڈ پورنو گرافی میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ ملک میں بچوں سے جنسی بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بہت سے لاپتا افراد کالعدم ٹی ٹی پی کا حصہ ہیں اور بعض لاپتا افراد افغانستان میں یا دہشت گردوں سے لڑائی میں مارے گئے۔ ریاست کے پاس موجود افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری ہے۔
حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے سلسلے میں اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے پاکستان کا وقارخراب ہوا ہے جس میں سابقہ حکمران ملوث ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کو پروڈکشن آرڈرز رولز میں ترمیم لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پروڈکشن آرڈرز سیاسی قیدیوں کے لئے ہوتے ہیں، قومی خزانے میں خردبرد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘‘۔
یہ انٹرویو آصف علی زرداری کی نیب حراست میں پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں سلیم مانڈوی والا کے چیمبر میں موبائل فونز پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’شہباز شریف نے دکھ بھری تقریر کی اور الزام ہمارے اوپر ڈال دیا۔ شہباز شریف نے کہا روپیہ گر گیا ہے۔ وہ یہ بھی بتا دیتے کہ قیمتیں کیوں گریں؟ روپے کی قیمت گرنے کی وجوہات بھی بتا دیتے‘‘۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سے نکلنے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہو گی۔
صادق سنجرانی کی اصل پہچان ایک کاروباری شخصیت کی ہے۔ ان کا عوامی سیاست سے کبھی زیادہ تعلق نہیں رہا۔
پاکستان میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 156 روپے کے مقابلہ میں 8 روپے بڑھ کر 164 روپے کا ہو گیا۔
’سلیکٹڈ‘ کا لفظ سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں استعمال کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان مین قیام امن کے لیے متعدد کوششیں جاری ہیں، دوحہ میں طالبان امریکہ مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ ماسکو فارمیٹ میں جرمنی کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس چوری ختم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
کونسل میں وزیراعظم کے ساتھ چاروں وزرائے اعلیٰ، خارجہ، خزانہ، تجارت اور منصوبہ بندی کے وزیر شامل ہوں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ آرمی چیف بھی اس کونسل میں شامل ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پہلے تو اپوزیشن پر نکتہ چینی کی اور پھر اپنی ہی حکومت کے بجٹ پر تنقید کر دی۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے علاج کے لیے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہائی سے استفادہ نہیں کیا۔
تاہم، خڑکمر واقعے کے بعد وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔
مزید لوڈ کریں