عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ غذائی کمی میں مبتلا بچوں کی تعداد 40 اعشاریہ دو فی صد ہے جن میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے صحافی سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی کوئی براہ راست بات فواد چوہدری سے نہیں ہوئی۔ بقول ان کے، اصل وجہ فواد چوہدری کے خفیہ طور پر پیپلز پارٹی سے رابطے اور ان کی خبر ہے۔
دوسری جانب ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقعے پر وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی
دونوں ججوں کے خلاف یہ ریفرنس حکومت نے گزشتہ ماہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا تھا جو پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کی سماعت اور ان سے متعلق فیصلے کا مجاز ادارہ ہے۔
پہلی سماعت کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ بعض وکلا کا کہنا ہے کہ قانون کو اپنا راستہ بنانے دیا جائے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام لوگوں میں برداشت کی کمی اور اپنی خواہشات کو سب سے مقدم سمجھنے کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو، جب کہ خطے میں امن و استحکام سے ہی ترقی ممکن ہے‘‘
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کریم آباد ہنزہ کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کراچی کے رہائشی میجر معیز مقصود بیگ، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف اللہ اور چکوال کے لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں
تپ دق کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو با آسانی منتقل ہو سکتا ہے۔ ہر سال سینکڑوں افراد اس کے باوجود موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں کہ اب یہ مرض قابل علاج ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے فوج کے بجٹ نہ بڑھانے کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی فوج کی طرف سے دفاعی اخراجات میں رضا کارانہ کٹوتی قابل تعریف ہے۔
امریکی سفارت خانے نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو خط لکھ کر امریکی شہریوں کو جاری کیے جانے والے ویزے کی مدت کے متعلق معلومات مانگی تھیں، جس پر امریکی قونصل جنرل کو بھیجے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو آئندہ پانچ سال کے لیے ویزے جاری کیا جائے گا۔
جسٹس قاضی عیسیٰ نے صدر مملکت کے نام اپنے دوسرے خط میں کہا ہے کہ اگر مجھ پر کوئی الزام ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے مجھے نوٹس ملنا چاہیے تھا۔ لیکن اس کی بجائے میڈیا پر حکومتی ارکان میری کردار کشی کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں ان ریفرنسز کی پہلی سماعت 14 جون کو ہو گی۔
اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت108.42 سے بڑھ کر 112.68 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 86.94 سے بڑھ کر 94.49 روپے، جبکہ لائٹ ڈیزل86.94 سے بڑھ کر 88.62 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے
پاکستان میں قومی اسمبلی میں حکومتی وزیر علی محمد خان نے پشتون تحفظ موومنٹ اور اس کے ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 جون کو ہو گا جس میں اٹارنی جنرل پیش ہوں گے۔ انہوں نے مزید کچھ بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت خفیہ رکھی جاتی ہے۔
دونوں فوجی افسران کے علاوہ ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سول ڈاکٹر تھے۔ لیکن، ایک حساس ادارے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک نالے سے مزید پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ان افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں