عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستانی حکام نے آسیہ بی بی کی پاکستان سے روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ گئی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں کیا گیا تھا۔ ان دونوں اہم افسران کو فارغ کیے جانے کی منظوری مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی مشاورت سے ہوئی ہے جو آئندہ دنوں میں اپنی ٹیم خود تیار کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ایشیا پیسفک گروپ کی مشترکہ صدارت بھارت کے پاس ہے جو کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سیاست کی نذر کر رہا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے ملزم کو ضمانت تشخیص کے لئے نہیں بلکہ علاج کے لئے دی تھی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت لندن میں ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے مطابق 7 مئی کو واپس آنا تھا۔ تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ ان کے لندن کے قیام میں توسیع ہو گئی ہے اور وہ 8 اور 12 مئی کو اپنے ڈاکٹروں کے ساتھ مل رہے ہیں۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ پی ٹی ایم فوج کے لیے مسئلہ نہیں ہے، لیکن بعض افراد بیرونی عناصر کے کہنے پر اُن افراد کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو پہلے ہی دہشت گردی سے متاثر ہیں۔
سابق صدر کی درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں؛ اور یہ کہ وہ سفر نہیں کر سکتے
آصف زرداری کے بقول، ’’پشتون تحفظ موومنٹ کے بہت سے مطالبات جائز ہیں۔ قبائلی علاقوں میں بہت خون بہہ چکا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ کریں‘‘۔
پاکستان کی فوج کے مدارس اور منظور پشتین کے معاملے میں براہ راست آنے پر دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کہتے ہیں کہ مدارس کا معاملہ براہ راست سیکورٹی سے منسلک ہے۔
آصف غفور نے کہا کہ 22 مارچ 2018 کو این ڈی ایس نے پی ٹی ایم کو فنڈنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے لیے را نے کتنے پیسے دیئے؟ کیسے پہنچے؟ 8 مئی 2018 کو طورخم ریلی کے لیے کتنے پیسے دیئے گئے؟
محسن داوڑ نے کہا ہے کہ ’’حکومت کی طرف سے کالعدم تنظیموں کو تو فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن، ہم پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔‘‘ ادھر، پریس کلب کے صدر نے کہا ہے کہ ’’کنفرمڈ بکنگ نہ ہونے کی وجہ سے، صحافیوں کو بروقت اطلاع نہیں دی جا سکی‘‘
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمٰی نے 26 مارچ کو 6 ہفتوں کے لیے مشروط ضمانت دی تھی۔ یہ ضمانت طبی بنیادوں پر دی گئی اور 26 مارچ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ نواز شریف 6 ہفتوں کے دوران ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔
وزیراعظم کی سرکاری ملاقاتوں کا سلسلہ 26 اپریل سے شروع ہو گا۔ عمران خان کی ورلڈ بینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ایف کی کرسٹینالوگارڈ سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔
سپریم کورٹ نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق حکم امتناع ختم کرتے ہوئے تمام ٹیکسز بحال کر دیے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر کیس کسی بھی عدالت میں چلانا مشکل ہے۔ اس کیس میں بے نامی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات سمیت اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
وزیرِ خارجہ نے اعلان کیا کہ پاکستان نے حالیہ حملے کے تناظر میں ایران کے ساتھ سرحد کی سکیورٹی بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے افغانستان کی طرح ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگائی جائے گی۔
8 ماہ حکمرانی کے دوران عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تو تنقید کا سامنا تھا ہی، لیکن مہنگائی میں غیر معمولی اضافے کے بعد عوامی حلقوں سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ عمران خان نے صورت حال کی اصلاح کے لیے اپنی کابینہ میں روبدل کیا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت پر یہ تنقید بھی کی جارہی ہے کہ اس کی 47 رکنی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔
حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ، اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ؛ فردوس عاشق اعوان کو اطلاعات و نشریات کی معاون بنا دیا گیا ہے؛ اور تبدیلیوں کا اعلان وزیر اعظم آفس کی طرف سے رات گئے کیا گیا جن کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیدی ہے
مزید لوڈ کریں