عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سابق قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات کا شیڈول جاری ہوا ہے۔
سینیٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ طبقاتی محرومیوں کا ازالہ آئین اور قانون کے تحت ممکن ہے اور ایوان بالاء نے یہ کمیٹی اسی مقصد کے لیے قائم کی ہے تاکہ وہ طبقات جن کی حق تلفی ہو یا جو محرومیوں کا شکار ہوں، ان کے مسائل کا حل نکالا جائے۔
معروف وکیل اظہر صدیق کہتے ہیں کہ نظرثانی کرنے والوں میں فیصلہ تحریر کرنے والا جج ضرور شامل ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ صرف 31 دسمبر 2019 تک قابل استعمال ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق نظرثانی کی درخواست میں جسٹس فائز عیسیٰ پر تعصب کے الزامات لگائے ہیں۔ ماہرین قانون کا خیال ہے کہ یہ ایک انوکھی مثال ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں مضبوط ہیں۔ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہے۔ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ سے سیریز اور وارم میچز میں کوتاہیاں دور کر لیں۔
عدالتی کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ زبردستی مذہب تبدیلی کا کیس نہیں ہے۔
مختلف اخباری کانفرنسوں اور میڈیا ٹاکس میں وزیر اطلاعات کی طرف سے بلاول اور مریم کو ’’ابو بچاؤ مہم‘‘ کہنا؛ ’’چور‘‘، ’’ڈاکو‘‘، ’’لٹیرے‘‘ کے الفاظ استعمال کرنا اب عام سی بات ہے
دفترخارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 اپریل کو مذاکرت ہوں گے۔ تکنیکی ماہرین کے درمیان یہ مذاکرات کرتارپور کے مقام پر کیے جائیں گے۔
مقدمے میں نامزد دو خواتین مرکزی ملزمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔ دونوں خواتین بینک ملازم ہیں۔
پیمرا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ''اگر کسی حالات حاضرہ کے ٹاک شو میں سابق فوجی افسران کو سیاسی امور پر تبصرہ کرنے کیلئے بلایا جائے تو ان کے نام کے ساتھ دفاعی تجزیہ کار کے بجائے صرف تجزیہ کار لکھیں، جبکہ دفاعی تجزیے کیلئے مدعو کرنے سے قبل آئی ایس پی آر سے کلیئرنس لینا ہوگی''
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستان نے دو بھارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا جسے چند روز کے بعد بھارت واپس بھجوا دیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز نے دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ میں نازیبا نعرے لگائے گئے جو باعثِ تشویش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مربوط عائلی نظام کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کے زرعی شعبے میں افزائش کی شرح گر کر 3.6 فی صد ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ بڑی صنعتوں کے شعبے میں 1.5 فی صد تنزلی کے بعد یہ شرح 6.6 فی صد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فیس بک سائبر سیکورٹی کے سربراہ، نیتھانیل گلیچر نے کہا ہے کہ ’’ہم نے پاکستان سے آپریٹ کئے جانے والے فیس بک اور انسٹاگرام کے 103 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کو مربوط طریقے سے غیر تصدیق شدہ رویوں میں ملوث پائے جانے کی بنا پر ہٹا دیا ہے‘‘
فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب بھارتی جہاز آئے تو اس وقت فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے۔
فواد چوہدری نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ پی ٹی وی کے حالات ٹھیک کرنے کے لئے انہیں ٹائم دیا لیکن یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔ پی ٹی وی کا 5 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ان مذاکرات سے پہلے پاکستان "بعض معاملات کی وضاحت کرے" اور ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔
عدالت نے 342 کا سوال نامہ بھی پرویز مشرف کے وکیل کو دے دیا اور کہا کہ اگر پرویز مشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔
مزید لوڈ کریں