عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی تھی۔ بھارت کی طرف سے 27 فروری کو ڈوزئیر بھجوایا گیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کی مدت کے دوران نواز شریف جہاں سے چاہیں اپنا علاج کراسکتے ہیں، لیکن انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1947ء کے نظریات اور تصورات کی عینک سے دیکھنا بھارتی قیادت کی تنگ نظری ہوگی۔ یہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔ خطے کو امن کی ضرورت ہے۔
یہ خط ان کے اہل خانہ کی طرف سے سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہل خاندان اس خط کی حقیقت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ ان کے بھائی خالد منیر نے بھی اس خط کے درست ہونے کا کہا تھا
سپریم کورٹ میں عمل درآمد بینچ نے اب بحریہ ٹاؤن کو پلاٹس کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد بحریہ ٹاؤن نے ٹرانسفر فوری طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے کی نقل تمام ہائی کورٹوں اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کو بھجوائے۔
اینگرو پاور تھر لمیٹڈ سالانہ 3.8 میگا ٹن کوئلہ استعمال کرے گی جو اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ اینگرو انرجی نے کوئلے کی مائننگ اور بجلی کی پیداوار سے سالانہ 1.6 ارب ڈالر کے زرمبادلہ بچانے کا ہدف مقرر کیا ہے
شمالی علاقہ جات کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برینٹن ٹیرینٹ کے پاکستان آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ باقاعدہ پاکستانی ویزہ پر ادھر آیا تھا اور ان علاقوں میں غیرملکیوں کا آنا کوئی حیرت انگیز بات نہیں
پولیس حکام کے مطابق اسد منیر کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات کی منظوری دی تھی جس پر وہ بہت پریشان تھے۔ نیب نے ان پر اسلام آباد کے علاقے ایف-11 میں ایک پلاٹ کی غیر قانونی منتقلی کا الزام لگایا تھا۔
ڈی ایچ اے پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں لگژری رہائش کے لیے مشہور ہے، اصل میں یہ اتھارٹی فوجی افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں پلاٹس اور رہائش فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی جس میں اب نجی افراد بھی شامل ہو چکے ہیں۔
کوہستان ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے 22 بچے یتیم ہو چکے ہیں اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگی کے لیے اب بھی خطرات موجود ہیں۔
عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری پیشکش میں بتایا گیا کہ بحریہ ٹاون کراچی سپر ہائی وے منصوبہ کے لئے 440 ارب دینے پر تیار ہے۔ دوسری جانب تخت پڑی اراضی کے لئے 22 ارب اور مری میں موجود منصوبہ کے لئے23 ارب روپے دیئے جائیں گے۔
اس وقت دنیا کے صرف تین ملکوں میں پولیو وائرس موجود ہے جن میں پاکستان اور افغانستان اور کیمرون شامل ہیں۔
اس موسم میں لاشیں لینے کیلئے جانا انتہائی خطرناک ہے اور ریسکیو ٹیم لاشوں کی نشاندہی کے بعد واپس اسکردو پہنچ گئی ہے
پاکستان میں اب کالعدم تنظیموں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ ان میں سے کئی تنظیمیں اب بھی نام بدل کر کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان ان تنظیموں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ 44 لوگوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا بھارتی ڈوزیئر میں ذکر تھا۔
مزید لوڈ کریں