عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وائس آف امریکہ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں پر الیکشن کا دباؤ ہے جس کی وجہ ان کی جانب سے خطرہ موجود ہے۔ اگر وہ کچھ کریں گے تو اس کا جواب دینا ہماری مجبوری ہو گی۔
جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے، اور انہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت آئے اور 21 منٹ پاکستان میں رہ کر دکھائے۔
امکان ہے کہ عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کے بعد تین سے چار ماہ میں کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا، پاکستان اس کا احترام کرے گا۔
بھارتی کشمیر میں حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان پیرس میں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔
محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر ولی عہد کو پاک فضائیہ کا ’شیر دل اسکواڈران‘ سلامی دے گا، جبکہ سربراہان مملکت کے لیے مخصوص پاک فضائیہ کے ’جے ایف 17 تھنڈر‘ طیارے فلائی پاسٹ بھی پیش کریں گے
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اور ان پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہو گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سمیت پارٹی کے 26 کارکنوں کی مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ''این آر او سے بدعنوان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ نواز شریف اور زرداری نے 5،5 سال حکومت کی اور پھر پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔ آج روپے کی قدر گرنے کی وجہ بھی یہی ہے، جس کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں''
پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا کے منتظر مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمہ کی سماعت 18 فروری سے شروع ہو گی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان کا آئین فوج کو سیاسی سرگرمیوں سے روکتا ہے اور فوج کسی جماعت یا شخصیت کی حمایت نہیں کر سکتی ہے اور حساس ادارے حدود سے تجاویز نہ کریں
وزارت مذہبی امور نےکابینہ سے سعودی عرب میں ٹیکس اور حج کے اخراجات بڑھنے کا بوجھ حاجیوں کو منتقل کرنے کی بجائے 42 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی، لیکن حکومت نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
ان واقعات کا آغاز اب سے چار روز قبل اس وقت ہوا جب نجی ٹی وی ’سما‘ کے متعلق یہ خبر آئی کہ اس نے ملک بھر میں اپنے ڈیڑھ سو سے زائد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو جبری طور پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پی او سی رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ہیں اس منصوبہ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ یہ سرٹیفکیٹ تین اور پانچ سال کے لیے جاری ہوں گے، جن پر بالترتیب 6.25 اور 6.75 فی صد منافع دیا جائے گا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق مجرم اخلاق حسین کو بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس پر 2 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ایک کے ساتھ ریپ کی کوشش کا الزام تھا۔
چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے سانحه ساہیوال پر بیانات دینے والے وزرا کے بیانوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری جوڈیشل کمشن کااعلان کرے۔
اس وقت طورخم سرحد صبح سے عمومی طور پر مغرب کے وقت تک کھلی رہتی ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا جاتا ہے۔ تاہم 24 گھنٹے کھلے رہنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عام شہریوں کی مشکلات میں کمی آ سکے گی۔
گزشتہ سال 7 ستمبر کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منظر عالم بینچ میں شامل ہوں گے۔
مزید لوڈ کریں