عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے 172 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے ان افراد کے نام ای سی ایل میں کیوں ڈالے؟
عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے اصغر خان عمل درآمد کیس کا نام دیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
گڑھی خدا بخش میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے ہم نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔
پاکستان میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے۔ لیکن، صحافیوں کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ آج بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انکی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد رشتے داروں، عزیزوں اور احباب کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد، نواز شریف نے وہیں خواجہ حارث اور باقی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی، اور چند ہی لمحوں میں، لاہور کوٹ لکھپت میں رکھے جانے کے لیے درخواست دیدی
احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف پر العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کے علاوہ ڈیڑھ ملین برطانوی پاؤنڈ اور 25 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
مشترکہ تحریک کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ ’’تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا اجتجاج کرتی ہیں۔ لیکن، سیاسی حالات اگر اس رخ پر گئے تو ایسا ہونا ممکن ہے‘‘
موجودہ حالات کے تناظر میں سال کا یہ آخری عشرہ خاصا ہنگامہ خیز نظر آرہا ہے جس میں حزب اختلاف کے قائدین کی گرفتاریوں کی صورت میں سخت سردی میں اجتجاج اور اسمبلی اور سینیٹ کی ہنگامہ آرائیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز کا فیصلہ بدھ کو فریقین کی جانب سے قانونی نکات پر حتمی دلائل دینے کے بعد محفوظ کیا۔
اس حوالے سے سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ ان کو قانون سازی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے اور دو تہائی اکثریت کے لیے وہ قبل از وقت انتخابات کی طرف جا سکتے ہیں
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ کے صحافی پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سے اب تک 717 دہشت گردوں کے کیسز میں سے 546 کے فیصلے سنا دیے گئے ہیں اور فوجی عدالتوں میں 310 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی جن میں سے 56 کی سزا پر عملدرآمد بھی ہوچکا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت اس معاملے پر قانون سازی کریں، متعلقہ حکومتیں ایسے ملازمین کو ڈیڈلائن دیں کہ وہ نوکری چھوڑ دیں یا دوہری شہریت چھوڑ دیں
مذاکرات کے ابتدائی دور میں تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاسی معاونت کو بروئے کار لا کر افغانستان میں قیامِ امن کی راہ ہموار کی جائے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر، ایف آئی اے نے فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے، کراچی میں 16 اسکولوں کو سیل کردیا اور متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم نے ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم وائس آف امریکہ کی ویب سائیٹس کو بلاک کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘‘۔
سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیرمین نے کہا ہے کہ ’’لوگوں کے نام اِی سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں۔ اِی سی ایل کے بعد کوئی ’واچ لسٹ‘ اور ’بلیک لسٹ‘ پر بھی موجود ہے‘‘
مزید لوڈ کریں