افغانستان کی فوج کے سربراہ اور بین الاقوامی اتحادی افواج کے کمانڈر سے پاک افغان سرحد کی نگرانی اور سلامتی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال اس دورے کا محور ہیں۔
پاکستانی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے ان گروپوں کو الگ کرنے میں مدد ملے گی جو بات چیت کے حق میں نہیں ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ قوم کے سامنے یہ واضح ہو جانا چاہیئے کہ یہ مذاکرات کیوں ہو رہے ہیں اور کس ایجنڈے پر ہو رہے ہیں۔
وزیرِاعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے مطابق میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔
پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ کو 45 فیصد ووٹ ملے جب کہ اشرف غنی 31.6 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
امریکی کانگرس کے وفد نے مسلح افواج میں خواتین، صنفی بنیادوں پر تشدد اور صنفی مساوات سمیت مختلف معاملات پر پاکستان حکام سے بات چیت کی۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے صدر حسن روحانی نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نواز شریف صدر حسن روحانی کے علاوہ ایران کے رہبر اعلٰی آیت اللہ علی خامنائی سے بھی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر ہونے والے تبدیلیوں پر بھی بات چیت کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر و وزیراعظم کے علاوہ اہم سرکاری عمارتوں پر مشتمل ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز کھڑے کر کے بلاک کر دیا گیا ہے۔
ولیم جے برنز کی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر کی سیشن عدالت نے امریکی شہری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ وہ عصری مضامین بھی مدارس میں پڑھانا چاہتے ہیں۔
دونوں ملکوں نے سکیورٹی فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے کے علاوہ معیشت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا
پاکستان سے اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل پرواز افغانستان کے بگرام ائیر بیس گئی، جس کے ذریعے 15 فوجی گاڑیاں روانہ کی گئیں۔
صوبائی عہدیداروں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 350 سے 2000 کے درمیان ہو سکتی ہے۔
فوج کے سربراہ نے کہا کہ یہ ہماری دلی خواہش ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرم عمل تمام عناصر غیر مشروط طور پر ملک کے آئین اور قانون کی مکمل اطاعت قبول کریں۔
پاکستان میں 2008ء سے ہلاک ہونے والے 34 صحافیوں کے واقعات شامل کیے گئے ہیں جن میں سے صرف ایک صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکا۔
بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اہل تشیع بالخصوص ہزارہ شیعہ برادری کے علاوہ احمدی اور مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف تشدد کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تسنیم اسلم نے بتایا کہ یہ دورہ وزیراعظم نواز شریف کے سرکاری دورہ ایران کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔
امریکی مندوب نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے افغانستان میں حالیہ انتخابات اور رواں سال کے اواخر تک وہاں سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مزید لوڈ کریں