وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کو نا صرف مقامی بلکہ غیر ملکی صحافیوں کے لیے ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں با آسانی نبھا سکیں۔
وزیراعظم نے چاروں صوبائی حکومتوں اور تمام اداروں سے کہا کہ وہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش اور سخت محنت کریں۔
سینیٹ کی اُمور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی عدیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے اس رقم کے عوض کوئی شرط عائد نہیں۔
سفیر لاکوموو نے کہا کہ لگ بھگ دو ہزار پاکستانی یوکرین میں آباد ہیں جن میں سے بہت سے خوشحال کاروباری شخصیات ہیں جو مختلف شہروں میں آباد ہیں۔
سویڈن میں قائم ’اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘ نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان اور بھارت نے اپنی فضائی صلاحیت کو بڑھانے پر خطیر سرمایہ خرچ کیا۔
وفد میں شامل بھوانی شنکر نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں میں سماجی شعبوں میں کام کرنے والے اداروں اور افراد کے درمیان روابط میں اضافہ ہو۔
طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں کوئی بھی چیز پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں ہو گی۔
خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر کو 31 مارچ کو ہر حالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
ایمرسن نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کل 27 ڈرون حملے ریکارڈ کیے گئے جب کہ 2010ء میں سب سے زیادہ 128 ایسے میزائل حملے ہوئے۔
حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پروفیسر محمد ابراہیم اور سید محمد یوسف شاہ طالبان شوریٰ سے ملاقات کے لیے شمالی وزیرسان پہنچے ہیں۔
نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل کی ناکامی کی صورت میں متبادل لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اُدھر منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں وفاقی وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ بلیغ الرحمٰن نے بتایا کہ طالبان کے دفتر کھولنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
ڈاکٹر غلام سرور کا کہنا تھا کہ وہ اور یوکرین میں آباد دیگر پاکستانی شہری بھی یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ کشیدگی کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ’’اس میں اب مہینوں نہیں لگیں گے، ہمیں مارچ کے مہینے میں ہی مارچ کرنا ہوگا۔۔۔ اگر فائر بندی ہے تو اس کی مکمل پاسداری ہونی چاہیئے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی حکمت عملی ہو گی وہ سیاسی حکومت کے ہاتھ میں ہو گی اور تمام ادارے جیسے پہلے تعاون کر رہے تھے وہ ویسے ہی وہی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ رابطہ کاری یا آسانیاں پیدا کرنے کے مرحلے سے نکل کر ہم فیصلہ سازی کے مرحلے میں چلے گئے ہیں، جہاں اہم فیصلے ہونے ہیں۔
سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو حکم دیا کہ ضلعی کچہری میں 48 گھنٹوں میں سی سی ٹی وی کمیرے اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ مرکز میں واقع کچہری کمپلیکس کو جب نشانہ بنایا گیا تو وہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 25 زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
طالبان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ’’ ملک کے اکابر علماء کرام کی اپیل، طالبان کمیٹی کے احترام اور اسلام و ملک کے بہتر مفاد میں ایک مہینے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘
چوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ وزیرستان یا دیگر علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
مزید لوڈ کریں