کوئٹہ سے پیدل مارچ کرنے والے شرکا لگ بھگ 2500 کلومیٹر کا فاصلے طے کر چکے ہیں، اس مارچ کی قیادت ’وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز‘ کے رہنما قدیر بلوچ کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں حکمران جماعت کا کہنا ہے وہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور کور کمیٹی نے نیٹو سپلائی روکنے کے لیے کیمپ لگانے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
طالبان سے مذاکرات کے مستقبل سے متعلق ایک سوال پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کی طرف سے اب تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کو یکطرفہ طور پر دہشت گرد حملے بند کرنے کا اعلان کرنا ہو گا۔
حکام کے مطابق یہ بات چیت دفاع سے متعلق اُمور کے بارے میں دوطرفہ مشاورت کا حصہ ہے۔ مذاکرات کے اس دور میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کر رہے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق عصمت اللہ شاہین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگاہ منڈی گاؤں میں اپنے گھر سے گاڑی میں نکلے تھے کہ کچھ فاصلے پر نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔
میجر جنرل باجوہ نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی جانب سے اس بے بنیاد الزام کا مقصد پروپیگنڈا کے ذریعے ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
سابق صدر کے وکیل خالد رانجھا نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔
چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا کہ تشدد کے ماحول میں مذاکرات کو آگے بڑھانا اُن لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو گی جو دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغان حکومت پر زور دیا کہ ایف سی اہلکاروں کے ’’وحشیانہ‘‘ قتل پر ذمہ داران کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے۔
فل برائیٹ اسکالر شپ کو دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی وظیفہ کہا جاتا ہے جس کے تحت سب سے زیادہ پاکستانی طالب علم امریکہ جاتے ہیں۔
جنرل لائیڈ آسٹن اور پاکستان کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں پاک افغان سرحد کے دونوں جانب تعاون اور علاقائی سلامتی کی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ تاحال ایرانی سرحدی محافظوں کی پاکستان کی حدود میں داخلے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
عدالت نے سابق صدر کو 18 فروری کو بینچ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے بصورت دیگر اُن کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا امکان تھا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف سی اہلکاروں کے قتل کو سنگین اور بیہمانہ جرم قرار دیتے ہوئے اب پاکستان اس طرح کی خونریزی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔
سیکرٹری خارجہ اور امریکی وفد کے درمیان ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں بھی بات چیت کی گئی۔
حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی نے کہا کہ طالبان سے فوری طور پر واضح اور دو ٹوک اعلان کرنے کے لیے کہا جائے کہ وہ امن کے منافی تمام کارروائیاں کو بلا تاخیر بند کر رہے ہیں
اس اجلاس کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ مذاکرات کے ذریعے تینوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید موثر بنانا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سفیر اولسن سے ملاقات میں اتحادی اعانتی فنڈ کی بقیہ اقساط کے اجرا کے لیے کام کو تیز کرنے کی درخواست بھی کی۔
عرفان صدیقی نے بتایا کہ طالبان کی کمیٹی کے دو اراکین پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ طالبان کی شوریٰ سے ملاقات کے بعد حوصلہ افزا اشارے لے کر آئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں