مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائنوں میں آگ لگی جس پر کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد پیر کی صبح قابو پا لیا گیا۔
پروفیسر ابراہیم اور مولانا محمد یوسف شاہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان کی شوریٰ سے ملاقات کے بعد پیر کی صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے نوشہرہ واپس پہنچے۔
لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کرنے کی شرط سے بات چیت کا عمل تعطل کا شکار ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملوں میں کمی کے بارے میں امریکہ سے درخواست کا کوئی سوال ہی نہیں ہے بلکہ پاکستان ایسے میزائل حملوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت بشمول وزیراعظم اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ امریکہ ڈرون حملے مکمل طور پر بند کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اُنھیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جسے ایک جماعت یا کوئی ایک ادارہ حل نہیں کر سکتا۔
امریکی سفیر اولسن نے کہا کہ اُن کا ملک افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے بعد پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں کمیٹیاں آپس میں بیٹھ کر اس عمل کو آگے بڑھائیں گی اور ذاتی طور پر اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے افغانستان سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اپنی سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نا ہونے دے۔
متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد کریم کا کہنا ہے کہ سکیئنگ ایک مہنگا کھیل ہے تاہم اُن کے بقول فیڈریشن کے تعاون کے باعث وہ اپنے شوق کو جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کمیٹی مذاکراتی عمل میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔
سابق فوجی صدر کے وکلا کی ٹیم میں شامل بیرسٹر محمد علی سیف نے عدالت عظمیٰ کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے ’’ایک غلط فیصلے کو درست کرنے کا موقع گنوا دیا۔‘‘
وزیراعظم نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے لیے چار رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
اسٹریٹیجک مذاکرات کے بارے میں پاکستان میں اراکین پارلیمان کا کہنا ہے کہ خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے اراکین پارلیمان سے صوبائی صورت حال پر مشاورت کے بعد پرویز خٹک نے کہا کہ مسلسل بدامنی کے باعث صوبے کے دو کروڑ عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔
کولیشن اسپورٹ فنڈ یا اتحادی اعانتی فنڈ کے تحت امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کے اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے اور یہ رقم بھی اس کا حصہ ہے۔
پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف فوری فیصلہ کریں۔
میڈیکل بورڑ نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق صدر کی بیماری پیچیدہ اور غیر متوقع ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں بنوں، پشاور، راولپنڈی، مستونگ اور کراچی میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد ملک بھر میں سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ امریکہ کی درخواست پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور اگر عدلیہ اُنھیں رہا کرتی ہے تو یہ الگ چیز ہے۔
مزید لوڈ کریں