فلپ لا فورگ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ باقاعدہ ریسٹورنٹ نہیں بلکہ ایک پرائیوٹ کلب ہے اور یہاں چونکہ مہمانوں کے لیے غیر حلال کھانا اور شراب دستیاب ہوتی ہے جو کہ وہ کسی بھی مسلمان کو پیش نہیں کر سکتے اس لیے یہاں صرف غیر ملکیوں کی تواضع کی جاتی تھی۔
جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے عمل سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے منگل کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے امداد کی فراہمی کے معاملے کو جوڑنا افسوسناک ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا ڈرون حملے ہر صورت بند ہونے چاہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی حکومت کی کوششوں کے لیے ڈرون حملے غیر سود مند ثابت ہو رہے ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ امریکہ پر ستمبر 2001ء میں ہوئے حملوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا لیکن اُن کے بقول نائن الیون کے بعد دنیا اب محفوظ جب کہ پاکستان غیر محفوظ ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار ہیں جن میں باہمی مفاد پر مشتمل مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہے۔
ملک میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ نوے فیصد پولیو وائرس کا تعلق ’جینیاتی طور‘پشاور سے جڑا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے تو اس سے ہم ضرور بات کریں گے ’’اگر کوئی کہتا ہے کہ میں (آئین کو) مانتا ہی نہیں تو اس کے ساتھ بات کرنے کا فائدہ ہی نہیں ہے۔‘‘
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کر کے اُنھیں کراچی کی صورت حال اور وہاں قیام امن کے لیے جاری آپریشن پر بریفنگ دی۔
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ ’’اگر ڈاکٹروں نے کہا کہ عدالت جانے سے اُن کی طبعیت بگڑ سکتی ہے تو عدالت نہیں جائیں گے۔‘‘
پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے اس سال عید میلاد النبی پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے مشیر امجد آفریدی صوبائی حکام کے ہمراہ ایک وفد کی صورت میں اعتزاز حسن کے گاؤں گئے اور اُن کے والدین سے ملاقات کر کے اُنھیں بھی صوبائی حکومت کے اعلانات سے آگاہ کیا۔
سندھ میں اٹھارہ جنوری جب کہ پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونا تھے، لیکن الیکشن کمیشن نے اس شیڈول میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔
چودھری نثار نے کہا کہ طالبان کے ان گروپوں کو خوش آمدید کہا جائے گا جو حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔ تاہم اُنھوں نے متنبہ کیا کہ مذاکرات کی پیشکش رد کرنے والوں کے خلاف جنگ ہو گی۔
صدر نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں اور خصوصاً فاٹا میں پولیو کے کیسز کا پایا جانا یقیناً ہم سب کے لیے باعثِ پریشانی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 85 میں سے 60 پولیو کیسز کا فاٹا کے علاقوں میں ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
رواں ہفتے پیر کی صبح ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں ایک خودکش بمبار اسکول کی جانب بڑھ رہا تھا کہ 15 سالہ اعتزاز نے اُسے مشتبہ سمجھتے ہوئے روکنے کی کوشش جس پر حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
ملک کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ایس پی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پر پیش کیا۔
سابق صدر کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولو گراؤنڈ ریفرنس میں ان کے موکل پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی کیونکہ جس پر عدالت نے دلائل دینے کے لیے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔
وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی سقم نہیں ہے اور اگر کہیں کوئی کمی ہو تو وہاں عمومی یا ریاستی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا دور بھی اب ختم ہو رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں