Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
ندیم کشش کا کہنا ہےکہ خواجہ سرا بھی دیگر مسلمانوں کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہونا چاہتے ہیں اور انھوں نے اپنی زیر تعمیر مسجد کا نام رحمت العالمین مسجد رکھا ہے۔
حال ہی میں پنجاب میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے داعش سے مبینہ طور پر وابستہ آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ لوگ شام اور افغانستان جانے کی تیاری کر رہے تھے۔
حقوق اطفال کے لیے آواز بلند کرنے والے وجاہت علی فاروقی کے نزدیک تشدد اور استحصال کی روک تھام کے علاوہ بچوں کی تعلیم، صحت اور ان کی نشونما کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی جیسے معاملات ایسے ہیں جو اب بھی قابل ذکر توجہ حاصل نہیں کر پا رہے۔
عمیر ظفر اللہ کے نزدیک متبادل بیانیے کے فروغ کے لیے صرف حکومت یا نجی شعبہ اپنے طور پر اکیلے کچھ نہیں کر سکتا اور اس میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی سے وابستہ سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر ظفر جسپال نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکام اقتصادی راہداری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جب کہ دہشت گرد ماضی کی نسبت اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پاکستان میں مبصرین کا کہنا ہے کہ کسی ایک واقعے کو جواز بنا کر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی دہائیوں تک مہمان نوازی کرنے والے ملک پر تنقید کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔
گزشتہ ماہ کے اواخر میں حکومت نے یہ کہتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید سے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان واپس لے لیا تھا کہ انھوں نے یہ مبینہ غلط خبر رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔
تجزیہ کار مزمل اسلم کہتے ہیں کہ ٹرمپ کاروباری شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور امریکی معیشت کی بہتری کے لیے وہ جو اقدام کریں گے تو اس سے بلاشبہ عالمی معیشت بھی ترقی کرے گی۔
رسول بخش ریئس نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی وسائل سے متعلق حاصل صوابدیدی اختیارات ریاست کے وسائل پر سیاست کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں جو کہ کسی طور بھی مناسب نہیں ہے۔
سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ خودمختار ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارتکاروں سے متعلق تحفظات اور ان کو ملک چھوڑنے کے لیے کہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ معاملات سفارتی تعلقات میں تنزلی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مختاراں کہتی ہیں کہ خواتین کو اب بھی انصاف کے حصول میں بہت سی مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن یہ امر خوش آئند ہے کہ لوگ اب خواتین پر تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف زیادہ کھل کر بات کرتے ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر اپنے حامیوں کو مشورہ دیا کہ وہ گرفتاریوں سے بچیں اور دو نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں شامل ہوں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعہ کو بھی نائب بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے فائرنگ کے ان واقعات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کوئٹہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ "دہشت گردی خطے اور دنیا کے استحکام کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔"
حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کو بھی کوئی شہر بند کر کے شہریوں کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عدالتی فیصلے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ امداد علی کی سزائے موت پر عملدرآمد آئندہ ہفتے کسی وقت ہوسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ کمیشن کے موجودہ قوانین اس بات کی واضح اجازت نہیں دیتے اور اس سلسلے میں قانون سازی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
تجزیہ کار وجاہت مسعود کہتے ہیں کہ ان کی نظر میں اپنے مطالبات کو لے کر سڑکوں پر نکلنے والی پی ٹی آئی شاید اس احتجاج سے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
"پاکستان ٹورازم ایسوسی ایشن" کے سابق صدر امجد ایوب نے عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کو اس منفی تاثر کا شاخسانہ قرار دیا جو پاکستان سے متعلق بیرونی دنیا میں پایا جاتا ہے۔
مزید لوڈ کریں