پاکستان: مزید 1800 سے زیادہ افراد کرونا سے متاثر
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1843 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وبا کے شکار مزید 80 مریض دم توڑ گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47 ہزار 183 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو فی صد رہی۔
بھارتی کشمیر میں 'کرونا کرفیو' میں نرمی
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گزشتہ ایک ماہ سے نافذ 'کرونا کرفیو' میں نرمی کردی گئی ہے۔ کرفیو میں کی جانے والی نرمی کے بعد جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں دکانیں اور مخصوص کاروباری ادارے متبادل دن کاروبار کرنے کے اصول کی بنیاد پر کھول دیے گئے ہیں۔
شفقت محمود صحت یاب ہو گئے
پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے دو کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد وہ دوبارہ اپنا کام شروع کر رہے ہیں۔
خبیر پختونخوا: ویکسین لگوانے والوں میں خواتین نمایاں
پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح صوبۂ خیبر پختونخوا میں بھی کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں ویکسین لگوانے والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین کی شرح بھی تسلی بخش ہے۔ پشاور سے نذر الاسلام کی رپورٹ۔