تجزیہ کار کہتے ہیں کہ لاہور میں مسلم لیگ کا جلسہ کرنا بظاہر تو آسان ہونا چاہیے۔ کیوں کہ یہ مسلم لیگ کا حلقہ ہے۔ یہاں پر وہ اکثریت میں ہیں۔ لیکن تاریخ کچھ اور بتاتی ہے۔
ایف آئی اے نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسے کیسز ملک بھر میں ہو سکتے ہیں لیکن رپورٹ صرف صوبہ پنجاب میں ہوتے ہیں۔ ملزمان پیسوں کی لالچ میں بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر و ویڈیوز بنا کر عالمی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ فن کارہ زرین سلیمان لاہور کی الحمرا آرٹس کونسل میں نوجوانوں کو کلاسیکل رقص سکھاتی ہیں۔ رقص سیکھنا کتنا مشکل ہے اور نئی نسل کلاسیکل ڈانس سیکھنے میں کتنی دلچسپی لے رہی ہے؟ جانیے ضیاء الرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔
عمار جان کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی شخص کو محض مقدمہ درج ہونے کی بنیاد پر نظر بند نہیں کیا جا سکتا۔
ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ تو طاقت ور ہو لیکن حزبِ اختلاف کو کمزور کیا جائے، تو یہ سودا نہیں چلے گا۔ پارلیمان، اداروں اور قوم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی کرونا ایڈوائزری گروپ کی رکن ڈاکٹر صومیہ اقتدار کہتی ہیں کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں اچانک اضافہ نہیں ہوا بلکہ اس میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی آ رہی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تھانے کی ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے ایک عدد پستول، خود کش جیکٹ اور دو دستی بم برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کےمطابق اُنہوں نے فائرنگ کرنے والے لڑکے مہد ولد عظمت اللہ کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے واقعہ میں استعمال ہونے والا 30 بور کا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
خادم حسین رضوی کو طبیعت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو لاہور ک سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں اُنہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
منگل کو ایک اجلاس میں حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومتی اعلان مسترد کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں میں شیڈول جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مطابق ٹو فنگر ٹیسٹ کی شہادت کے حوالے سے کوئی خاص اہمیت نہیں۔ اسی لیے اس ٹیسٹ کے طریقۂ کار کو ختم کیا گیا۔
بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں گزشتہ ماہ ورچوئل تقریب میں طالبہ ماریہ جاوید کی فلم 'رنڑا' کو موٹیویشنلز انوائرمنٹ کیٹیگری میں پہلا انعام دیا گیا تھا۔ ان ایوارڈ میں دنیا کے 50 ملکوں سے نوجوانوں نے اپنا کام پیش کیا تھا۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں برس ہونے والے اجتماع کو عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث محدود کیا گیا ہے۔ جب کہ اس سال بیرون ملک سے زائرین بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو الگ الگ مقدمات میں سولہ سولہ سال قید، جب کہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی کو ایک سال قید کی سزائیں سنائیں۔
مسلم لیگ (ن) کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کے بعد پارٹی رہنما عبدالقادر بلوچ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان نہیں۔ تاہم سیاسی ماحول میں تلخی ابھی برقرار رہے گی۔
'ویمن فرام پاکستان' نامی پلیٹ فارم سے وزیرِ اعظم کو خط لکھا گیا ہے جس میں خواتین سے نا انصافی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خط میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم 'ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان' بھی معاون ہے۔
مبصرین کے مطابق اگر پاکستان بلیک لسٹ میں جاتا ہے تو اس کا نقصان اس وقت ہوتا ہے جب دوسرے ملک پاکستان سے کاروبار کرنا بند کر دیں۔ اگر پاکستان وائٹ لسٹ میں آتا ہے تو فوری طور پر تو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے لندن سے ویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ سوغات جنرل قمر جاوید باجوہ کی دی ہوئی ہے۔ وہی اس پریشانی کے موجب ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی اچھی بھلی حکومت کو چلتا کیا۔ ججوں سے زبردستی فیصلے لکھوائے۔
مزید لوڈ کریں